پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ: آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے افکار کے موضوع پر تقریب کا انعقاد

ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، اپنے عوام پر اعتماد کرکے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں شیعہ سنی بن کر ایک دوسرے سے دور رہنے کے بجائے امت واحدہ بن کر ایک دوسرے کے دست و بازو بننے کی ضرورت ہے

شیعہ نیوز: پاکستان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی خامنہ ای کے افکار کے موضوع پر مرکز باب الحکمة کوئٹہ اور خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے اشتراک سے رہبر معظم کے افکار سے آشنائی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ خصوصی تقریب آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی خامنہ ای (مدظلہ العالی) کے فکری، سیاسی اور سماجی نظریات سے آشنائی کے لیے منعقد کی گئی تھی، جس میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

تقریب سے شیعہ سنی علماء و دانشوروں سمیت ایرانی خانۂ فرہنگ کے ڈائریکٹر جناب سید ابوالحسن میری اور ایرانی قونصل خانہ کوئٹہ کے قونصل جنرل سید شایغی نے بھی خصوصی خطاب کیا اور ان دو روزہ سیشن کے مہمانِ خصوصی علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب تھے، جنہوں نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کے قرآنی افکار کو سامعین تک زبردست طریقے سے پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علماء و ذاکرین کی منبر حسینیؑ اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے نشست

ڈاکٹر یعقوب بشوی صاحب نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کے افکار کو قرآنی آیات کی رو سے بیان کیا اور اس بات پر زور دیا آج ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، اپنے عوام پر اعتماد کرکے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں شیعہ سنی بن کر ایک دوسرے سے دور رہنے کے بجائے امت واحدہ بن کر ایک دوسرے کے دست و بازو بننے کی ضرورت ہے۔ علامہ اقبال کے قرآنی نظریات کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے، اخوت اس کو کہتے ہیں: چوبے کانٹا جو کابل میں تو ہندوستان کا ہر پیر و جوان بے تاب ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب ہر ملک کے عوام کو اپنے مقدر میں شریک دیکھنا چاہتے ہیں، عوام کی معیشت مضبوط ہو، ان کے ایمانی جذبے کی حفاظت کی ضرورت ہے، قرآن مجید ہمیں آزادی اور استقلال کا درس دیتا ہے؛ استقلال کا مطلب یہ ہے کہ ہر ملک کو اپنی سیاست کے مطابق چلنا چاہیے، وہ اپنے فیصلے خود کرے، پاکستان اگر مضبوط بنے گا تو یہ عالم اسلام کی مضبوطی ہے، پاکستان اگر خدا نخواستہ کمزور ہو تو یہ عالم اسلام کا نقصان ہے، اسی طرح ایران اور دوسرے اسلامی ممالک کا حال ہے۔ قرآن مجید ہمیں ہر میدان میں آگے بڑھنے کے لیے منشور دیتا ہے: لن يجعل اللہ للکافرین علی المؤمنین سبیلا،قران مغرب کا غلبہ مسترد کرتا ہے مسلمانوں کو ہر میدان میں سب سے آگے ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button