پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، اگلے انتخابات میں سابق وزیر آغا رضا ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار نامزد

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین نے سابق صوبائی وزیر آغا رضا کو عام انتخابات میں کوئٹہ سے اپنا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ سیاسیات نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مشاورت کے بعد سید محمد رضا، آغا رضا کو اگلے عام انتخابات کیلئے کوئٹہ کے دو حلقوں پی بی 26 اور پی بی 27 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نامزد کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم نے اس موقع پر سابق وزیر آغا رضا کی خدمات کو سراہا۔ واضح رہے کہ آغا رضا مجلس وحدت مسلمین کے شوریٰ عالی کے رکن بھی ہے۔ وہ 2013 میں ہونے والے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کی ٹکٹ پر بلوچستان اسمبلی کے رکن بنے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button