
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
کوئٹہ، کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا بم دھماکہ، ایف سی اہلکار شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر بھارت و اسرائیل نواز کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگروں نے بم دھماکہ کیاجس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مغربی بائی پاس پر ہونے والے دھماکے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں شہید ڈاکٹر علی حیدر و کمسن بیٹے کی شہادت کے 8 سال، قاتل اب تک آزاد
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔