
کوئٹہ: مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اسمبلی کے لیے دو امیدوار ہوں گے، علامہ راجہ ناصر
شیعہ نیوز: مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی بحران آتا ہے تو ملک میں انتخابات کروائے جاتے ہیں، منتخب حکومت ہی ملک کو مشکلات سے نکالتا ہے۔
اسی طرح پاکستان میں بھی 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہونگے پاکستان کے آئین میں اقتدار اعلیٰ اللّٰہ کو حاصل ہے۔ منتخب نمائندے پاور کو غلط استعمال نہ کریں۔
پاکستان کی عوام بہت اہم ہے۔ اگر ہم چاہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکالے تو عوام کا اعتماد حاصل کریں۔
ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کریں۔ پاکستانی عوام کو انتخابات میں تعلیم یافتہ اور قابل امیدوار چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گندم قیمت ٹریلر ہے، عوام ہوشیار رہیں، حکومت مزید خطرناک فیصلے کرنے جا رہی ہے، کاظم میثم
8 فروری 2024 کے انتخابات کے لیے مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی اسمبلی کے لیے دو امیدوار ہوں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلسِ وحدت المسلمین کا قومی اسمبلی کے لیے ایک امیدوار منتخب کیا ہے۔ ہم پورے پاکستان سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔
بلوچستانی عوام وطن کے وفادار ہیں۔ بلوچستان سے شہید کی فیملی انصاف کے لیے اسلام آباد کی طرف گامزن ہے۔
بلوچستان کے عوام کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آئے۔ بلوچستان میں مسائل کا حل بلوچستانیوں کے ساتھ مل بیٹھ کر نکالے۔
انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینیوں کو خدا کی نصرت حاصل ہے۔ فلسطین پر کئی دہائیوں سے ظلم جاری ہے۔ غزہ میں اسرائیلیوں کو شکست کا سامنا ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں عوام کھڑے ہو جائیں تو کوئی بھی ان کو شکست نہیں دے سکتا۔
فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی 24 دسمبر کو علمدار روڈ پر مظاہرہ کریں گے۔ 10 جنوری کو اپنے شہداء کے یاد میں ایک اجتماع کریں گے۔ پاکستان میں ہم سب بھائی بھائی ہیں۔