پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ علی حسنین نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ وہ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 42 کوئٹہ 5 کیلئے کوئٹہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ کوئٹہ میں ریٹرننگ آفیسر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ علی حسنین حسینی نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی ٹکٹ سے میدان میں اتریں گے۔ قوم کو موثر نمائندگی کی ضرورت ہے۔ اسمبلی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سیاسی جدوجہد میں پیچھے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین اور حامی جماعتوں نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا ہے۔ مختصر سیاسی عرصے میں پورے ملک میں ایم ڈبلیو ایم کا کردار نمایا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button