کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم نے ہر شعبے پر کام کیا، کارنر میٹنگ میں رہنماؤں کا خطاب
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے نے پاکستان کے مختلف شہروں میں زندگی کے ہر شعبہ میں کام کیا ہے۔ کوئٹہ میں بھی تعلیم، کھیل، صحت اور روزگار سمیت زندگی کے ہر شعبے میں ترقی پر توجہ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری اور امیدوار برائے قومی اسمبلی ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کوئٹہ کے علاقہ گلستان ٹاؤن میں انتخابات کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماء اور کارکن بھی موجود تھے۔ علامہ ولایت حسین جعفری نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت نے پاکستان کے مختلف شہروں میں زندگی کے ہر شعبے میں کام کیا ہے۔ مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی ہر شعبے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بھی تعلیمی میدان میں طلباء و طالبات کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کام کیا جائے گا اور نوجوانوں کو مختلف ذرائع سے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے امیدوار ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ اس سے قبل ہمارے حلقے سے جو اراکین اسمبلی آئیں، انہوں نے صرف سڑکوں پر توجہ دی ہے، جبکہ ہمارا فوکس طلباء و طالبات کی تعلیم اور کھیل کے فروغ، غربت کے خاتمے کیلئے روزگار پر کام، جبکہ زندگی کے ہر شعبہ میں عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے ہماری کوشش رہے گی کہ عوام کو مفت صحت کی سہولیات میسر ہوں۔