پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ میں قائد مقاومت سید حسن نصراللہ کی مظلومانہ شہادت کے خلاف احتجاجی ریلی

شیعہ نیوز: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف اور پاراچنار، فلسطین، لبنان اور افغانستان کے مظلومین کی حمایت کے سلسلے میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

کوئٹہ کے عوام کی جانب سے احتجاجی ریلی علمدار روڈ میں مسجد ولی عصر سے نکالی گئی، جو شہداء چوک علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت جعفری، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر جواد رفیعی و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

اس موقع پر علماء کرام، عمائدین، عوام الناس، بچوں، خواتین اور بزرگوں پر مشتمل مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور مختلف پلے کارڈز اٹھا کر مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسلسل مسلمانوں پر ظلم و ستم کئے جا رہا ہے۔ مسلم دنیا کو اس کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں غزہ کے بعد اب لبنان کے عوام کو بھی ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے اس موقع پر پاراچنار اور افغانستان میں جاری مظالم کا بھی تذکرہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button