پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، شیخ محسن نجفی کے ایصال ثواب کیلئے ہزارہ ٹاؤن میں فاتحہ خوانی

شیعہ نیوز: پاکستان کے معروف عالم دین و مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت کے سلسلے میں کوئٹہ میں مجلس عزاء، فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں واقع مسجد و امام بارگاہ قدس رضویہ میں منعقدہ ہونے والی مجلس عزاء و قرآن خوانی میں علماء کرام، سیاسی و قبائلی شخصیات اور  معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ آخر میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے مرحوم محسن علی نجفی کی دینی اور رفاہی خدمات کے بارے میں مختصر خطاب کیا، جبکہ امام جمعہ ہزارہ ٹاؤن علامہ سید مبلغ نے مصائب اہل البیت کا تذکرہ کرتے ہوئے مجلس عزاء پڑھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button