پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل کے امیدوار علامہ دبیر حسین کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل کوئٹہ کے بلوچستان اسمبلی کے لئے نامزد امیدوار علامہ دبیر حسین نے قوم کے وسیع تر مفادات کی خاطر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں پی بی 42 کے امیدوار علامہ دبیر حسین نے اعلان کیا کہ وہ قوم کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان سے رابطہ کرنے پر انہوں نے خبر کی تصدیق کی، تاہم وجہ بتانے سے گریز کیا۔ یاد رہے کہ ایس یو سی بلوچستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر نے اعلان کیا تھا کہ پی بی 40 سے علامہ آصف حسینی اور پی بی 42 سے علامہ دبیر حسین شیعہ علماء کونسل کی ٹکٹ سے الکشن لڑیں گے۔ تاہم پی بی 40 سے علامہ آصف حسینی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ پی بی 42 سے علامہ دبیر حسین نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔