پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، بس حادثہ میں بروقت امداد پر لواحقین شہداء کا سیدالشہداء اسکاوٹس سے اظہار تشکر

شیعہ نیوز: گزشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے بائی پاس میں حادثے کا شکار ہونے والی بس کے شہداء اور زخمیوں کے اہلخانہ اور قبائلی رہنماؤں پر مشتمل وفد نے بس حادثے کے بعد امداد فراہم کرنے اور نقصانات کو کم کرنے پر سید الشہداء ویلفئیر سوسائٹی اور ہزارہ قوم کا شکریہ ادا کیا۔ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں واقعہ سید الشہداء ویلفیئر سوسائٹی اینڈ اسکاؤٹس کے دفتر میں قبائلی رہنماء اختر محمد خروٹی اور حادثے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی آمد کے موقع پر علامہ محمد کاظم بہجتی اور سید الشہداء ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران حاجی سید زمان شاہ، سید مہدی آغا، کربلائی عصمت گلزاری اور دیگر اراکین نے وفد کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت اور زخمیوں کی شفاء یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

قبائلی اختر محمد خروٹی نے اس موقع پر کہا کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، تاہم سانحہ کے دن سید الشہداء ویلفیئر سوسائٹی اینڈ اسکاؤٹس کے رضاکاروں کی بروقت امدادی کارروائی کئی انسانی جانوں کو بچانے میں مددگار ثابت ہوئی۔ حتیٰ کے پولیس انتظامیہ نے بھی ہمیں تمام تر صورتحال میں سید الشہداء ویلفیئر سوسائٹی کے بہترین اور مخلصانہ اقدام سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے برادر اقوام کے درمیان غلط فہمیاں اور نفرتیں پیدا کرنے والے افراد کی مذمت کرتے ہوئے ایسے افراد سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے محبت و بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا۔

سید الشہداء ویلفئیر سوسائٹی اینڈ اسکاؤٹس کے عہدیداران حاجی سید زمان شاہ اور سید مہدی آغا نے وفد کو امدادی کارروائی کے بارے میں تفصیلاً آگاہی دی اور اس بات پر زور دیا کے سید الشہداء ویلفیئر سوسائٹی بلا تفریق رنگ، نسل و مذہب صوبہ بلوچستان میں ہمیشہ سے عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ نہ صرف کوئٹہ شہر میں عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے، بلکہ اس سے قبل سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بلوچ بھائیوں اور ہرنائی میں زلزلے کے نتیجے میں متاثر شدہ پشتون بھائیوں تک امدادی کارروائیاں سرانجام دی ہیں۔

مدرسہ علمیہ علی ابن ابیطالبؑ کے سرپرست و مدیر حجت الاسلام والمسلین علامہ محمد کاظم بہجتی نے دلخراش سانحہ پر متاثرین اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے بروقت امدادی کارروائی پر سید الشہداء ویلفیئر سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ادارے کیلئے مزید توفیقات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہر میں آباد اقوام کے درمیان رواداری، محبت اور بھائی چارے کے فروغ اور غلط فہمیان پیدا کرنے والے، پراپیگینڈہ کرنے والے اور نفرتوں کو بڑھاوا دینے والے افراد کی مذمت کیلئے وفد کے شرکاء کی تشریف آوری کو بہترین اقدام قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button