پاکستانی شیعہ خبریں

قرآن اللہ کی وہ مقدس کتاب جو پوری دنیائے انسانیت کیلئے سب سے بڑا انعام ہے، علامہ حافظ ریاض نقوی

شیعہ نیوز:معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنی رہائش گاہ پر جامعہ المنتظر لاہور کے پرنسپل حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ حافظ ریاض حسین نقوی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس ظہرانے میں علامہ حافظ ریاض حسین کے علاوہ علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ فیاض حسین نقوی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ صادق عباس عابدی، علامہ شبیر الحسن طاہری، علامہ حبیب حیدر، علامہ منور نقوی، سید رضی حیدر رضوی، نیئر علی سمیت دیگر شخصیات نے بھی شر کت کی۔

اس موقع پر علامہ حافظ ریاض حسین نقوی کا کہنا تھا کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ وہ مقدس کتاب ہے جو پوری دنیائے انسانیت کے لئے سب سے بڑا انعام ہے، جس کی ہمسری کا کوئی بھی دعویٰ نہیں کرسکتا، اس کتاب کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بذریعہ وحی نازل کیا گیا، ہمیں چاہیئے کہ اپنے تمام مسائل کا حل قرآن مجید میں تلاش کریں اور روزانہ اس کی تلاوت کو اپنی زندگی کا حصہ بناکر اپنی آخرت کو بہتر بنائیں۔ آخر میں علامہ حسن ظفر نقوی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button