
قرآن کریم کی توہین کرنے پر وسیم رضوی ملعون کے خلاف دستخطی مہم جاری
شیعہ نیوز: بھارت میں وسیم رشدی ملعون کی طرف سے سپریم کورٹ میں قرآن کریم کی 26 آیات کریمہ کو حذف کرنے کے سلسلے دائر درخواست خارج کرنے کے بارے میں دستخطی مہم جاری ہے۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں وسیم رشدی ملعون کی طرف سے سپریم کورٹ میں قرآن کریم کی 26 آیات کریمہ کو حذف کرنے کے سلسلے دائر درخواست خارج کرنے کے بارے میں دستخطی مہم جاری ہے۔ قرآن حکیم کی 26 آیاتِ مبارکہ کو قرآن حکیم سے حذف کرنے کی وسیم رضوی کی بیہودہ بیان بازیوں اور سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے کے خلاف رضا اکیڈمی کی اپیل پرشہرومضافات کی مساجد کےباہر جمعہ کی نماز کےبعد دستخطی مہم کا اہتمام کیاگیا ۔اس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے دستخط کرکے اپنے غصے کااظہار کرنے کےساتھ سپریم کورٹ سے یہ درخواست کی کہ وہ اس پٹیشن پرتوجہ ہی نہ دے اوراسے بلاتاخیر خارج کرے ۔
کئی مساجد کے باہر نمازیوں نے دستخطی مہم میں حصہ لیا ۔ واضح ہوکہ لوگوں سے یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ دستخط شدہ کاغذ کویکجا کرکے لوگ اپنے طور پرسپریم کورٹ بھیج دیں یا پھررضا اکیڈمی کے دفتر بھیجیں ،رضا اکیڈمی کے ذریعے اسے عدالت تک بھجوانے کا انتظام کیا جائے گا۔ دستخط کی کاپیاں عدالت عظمیٰ کو بھیجی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق دستخطی مہم میں لوگوں نےبڑی تعدادمیں حصہ لیا اورقرآن کریم کےتعلق سے وسیم رضوی کے جھوٹ ،غلط بیانی ،قرآن مجید کی توہین کے خلاف ناراضگی کا بھی اظہار کرتے ہوئے کلامِ الٰہی سے اپنے قلبی تعلق کا اظہار کیا ۔