پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قرآنی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)قرآنی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ اور باعث برکت ہیں کیونکہ اس میں نبی ﷺ و آل نبیﷺ کا تفصیلی ذکر اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے تفصیلی پروگرام ہے ،یہ بات نشتر پارک میں عشرۂ محرّم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علّامہ سیّد شہنشاہ حسین نقوی نے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس میں کوئی شک نہیں کہ شہید کا مرتبہ نہایت وقیع ہے، لیکن عہدِ حاضر میں عفّت مآب رہنا بھی یقینا ایک بڑا جہاد ہے ،اِس لیے کہ ایسے مواقع کی کمی نہیں جو شرم و حیا ، عزت و عفّت سے مانع ہیں۔جتنا یادِ حسین ؓ کا انعقاد کیا جائے گا، اُتنا ہی وحدانیتِ پروردگار کا اثبات ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button