مشرق وسطی

رفح پر حملے کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ خطرے میں ہے، مصری عہدیدار

شیعہ نیوز: ایک مصری عہدیدار نے غزہ کی صورت حال سے متعلق قاہرہ کے تازہ ترین موقف کو بیان کرتے ہوئے رفح پر اسرائیل کے حملے کو مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سینئر مصری عہدیدار نے ایسوسی ایٹ پریس کو بتایا کہ مصر نے رفح پر صہیونی حملے کی وجہ سے تل ابیب، واشنگٹن اور یورپی ممالک کو اپنے احتجاج سے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب غزہ پر وحشیانہ حملوں سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا، محمد الہندی

مصری عہدیدار نے کہا کہ مصر نے متنبہ کیا ہے کہ تل ابیب کے ساتھ امن معاہدہ رفح پر حملے کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہے۔

دوسری طرف ، مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا کہ "ہم غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کے حصول اور قیدیوں کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا: اسرائیل رفح کراسنگ کی بندش اور غزہ کو انسانی امداد بھیجنے میں تاخیر کا ذمہ دار ہے۔ ہم غزہ کے بحران پر قابو پانے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں اور امریکہ اور قطر کے ساتھ مل کر سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button