دنیا

رفح بارڈر کراسنگ آج دوبارہ کھول دی جائے گی، صہیونی ذرائع

شیعہ نیوز: صہیونی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ آج سے دوبارہ کھول دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل نے خبر دی ہے کہ مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان رفح سرحدی گزرگاہ آج دوبارہ کھول دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : دو اسرائیلی جنگی قیدیوں کو ایسی حالت میں ریڈکراس کے حوالے کیا گیا کہ ایک ہاتھ میں فلسطین کا پرچم تھا

صہیونی ذرائع کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کی بنیاد پر آج رفح کراسنگ کو فلسطینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

ٹائمز آف اسرائیل نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق غزہ کی جنوبی سرحد پر واقع اس کراسنگ کو تمام خواتین قیدیوں کی رہائی کے بعد دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

کان ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق رفح کراسنگ کی نگرانی یورپی سیکورٹی فورس کے ساتھ حماس سے غیر وابستہ فلسطینی حکام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button