مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

رفح اسرائیلی حکومت کے خاتمے کی آخری منزل بن چکا ہے، حجت الاسلام ابو ترابی فرد

شیعہ نیوز: تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ رفح میں خواتین اور بچوں کو جلانے کے واقعے نے دنیا کی اقوام کے ضمیر کو جگا دیا ہے یہاں تک کہ اسرائیلی حکومت کے حامیوں کو بھی اس پر شرمندہ ہونا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام محمد حسن ابو ترابی فرد نے کہا کہ آج مظلوم لیکن طاقتور رفح اسرائیلی حکومت کے خاتمے کی آخری منزل بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیصل بن فرحان کا علی باقری سے ٹیلیفون رابطہ، حج امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے غاصب صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے اور بین الاقوامی اداروں کی حمایت کے باوجود، غزہ کی مزاحمت اور مظلوم عوام اب بھی میدان میں کھڑے ہیں۔

سینئر عالم دین نے کہا کہ غزہ کو اسلامی دنیا کے جغرافئے سے کوئی نہیں مٹا سکتا، غزہ کی خونی مزاحمت یقینا فتح سے ہمکنار ہوگی اور وہ اس کی بقا اور اسلامی ممالک کے ہاتھوں تعمیر نو ہے۔

تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ رفح میں خواتین اور بچوں کو جلانے کے واقعے نے دنیا کی اقوام کے ضمیر کو جگا دیا ہے حتیٰ کہ اسرائیلی حکومت کے حامی بھی بولنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button