پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مریم نواز حکومت کی کارستانی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں شیعہ علماءو اکابرین کے گھروں پر بلاجواز چھاپے

پنجاب حکومت کے ان جابرانہ اور آمرانہ اقدامات کی شیعہ قومی تنظیمات مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماءکونسل کی جانب سے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہےاور وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ان ظالمانہ اقدامات کو فوری روکا جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ شدید احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

شیعہ نیوز : مریم نواز حکومت کی کارستانی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں شیعہ علماءو اکابرین کے گھروں پر بلاجواز چھاپے۔ شیعہ تنظیموں کی جانب سے پنجاب حکومت کے متعصبانہ اقدامات کی پرزور مذمت، فوری طور پر غیر قانونی چھاپوں کے خاتمےکا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی متعصب حکومت عزاداران حسینی کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز نا آئی، سیالکوٹ ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد ، چکوال ودیگر اضلاع میں شیعہ علمائے کرام، اکابرین اور بانیان مجالس کے گھروں پر غیر آئینی وقانونی چھاپوں میں تیزی آگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان، زائرین کی بس کو حادثہ، شہداءو زخمی کس شہر سے تعلق رکھتےہیں ؟؟؟

گذشتہ روز پنجاب پولیس نے گجرانوالہ میں شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ اشتیاق حسین کاظمی کے گھر پر چھاپہ ماراجبکہ خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چکوال میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر سید وسیم حیدر کاظمی کو جبری طور پر اغواء کرکے دو روز اپنی تحویل میں رکھا اور بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

پنجاب حکومت کے ان جابرانہ اور آمرانہ اقدامات کی شیعہ قومی تنظیمات مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماءکونسل کی جانب سے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہےاور وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ان ظالمانہ اقدامات کو فوری روکا جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ شدید احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button