اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش سے موسم خوشگوار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں مون سون کی بارش سے موسم سہانا ہوگیا اور شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعض علاقوں میں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے ابرِ رحمت برسنے پر خدا کا شکرادا کیا۔ بارش کا چھینٹا پڑتے ہی کئی علاقوں کی بجلی بند ہوگئی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثرہو رہی ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

برسات کے باعث طلبا کو درپیش مشکلات کے پیش نظر متعدد نجی اسکولوں کے انتظامیہ نے اپنے اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کم رہی۔

سندھ کے دیگر شہروں حیدرآباد، سانگھڑ، نوابشاہ، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، تھرپارکر میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگا اور موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button