
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ سٹی کو قرنطینہ میں بدل دیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلانے والی تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ سٹی کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا۔
تبلیغی جماعت کے سینکڑوں کارکنوں میں کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد حکومت نے تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ سٹی کو مکمل سیل کردیا ہے۔
دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی تبلیغی جماعت نے کورونا سے بچاؤ کیلیئے کیئے گئے حکومتی اقدامات ہوا میں اڑا دیے تھے اور تمام شہروں میں اجتماعات منعقد کیئے تھے ۔
حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت کے ارکان کی ٹیسٹ کیئے جانے کے بعد بڑی تعداد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس کے بعد ان تمام افراد کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک کورونا وائرس سے تبلیغی جماعت کے کئی کارکن بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔