پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سانحہ پاراچنار کےخلاف ملک گیر یوم احتجاج

شیعہ نیوز :  سکیورٹی حصار میں پاراچنار سے پشاور جانے والے مسافروں کے کانوائے پر مسلح تکفیری دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے اور اندھا دہند فائرنگ سے50 سے زائد مومنین کے بہیمانہ قتل عام اور درجنوں کے زخمی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے پارٹی چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھرمیں بعد نماز جمعہ یوم احتجاج منایا گیا۔

مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد شیعہ اثناءعشری جی سکس ٹو اسلام آباد کے باہر منعقد کیا گیا جبکہ ملک کے چاروں صوبوں، آزاد جموں کشمیر ، گلگت بلتستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوںبشمول کراچی ، لاہور، پشاور، ملتان، کوئٹہ، سکردو، گلگت، مظفرآباد، نیلم، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، حیدرآباد، شکارپور، سکھر، جیکب آباد، خیرپور، لاڑکانہ، کشمور، گھوٹکی،سجاول ، ٹنڈومحمدخان، ماتلی،کراچی ضلع ملیر، ضلع وسطی، ضلع شرقی، ضلع غربی،ضلع شرقی، ضلع کورنگی ، ضلع کیماڑی کے تحت جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے منعقد کیئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصرعباس شیرازی،علامہ اعجاز بہشتی، ایم این اے انجینئر حمیدحسین، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ علی اکبر کاظمی ، آغا علی رضوی، علامہ باقرعباس زیدی، علامہ اقتدارحسین نقوی، علامہ یاسرعباس سبزواری، علامہ جہانزیب جعفری ، علامہ صادق جعفری ودیگر مقررین نے کہا کہ کرم میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں ہے،یہ قتل وغارت باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوئی ہے،پاراچنار خطے کا گیٹ وے ہے یہاں عدم استحکام عالمی قوتوں کے مفاد میں ہے ، ریاستی اداروں کو اس سفاکانہ کارروائی کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانا چاہیئے، مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے، مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع کرم کی سیکورٹی کرم ملیشیا ءکے حوالے کی جائےاور پاراچنار سے پشاور آنے اور جانے والے مسافروں کے متبادل محفوظ روٹ کا انتظام کیا جائے۔ ہم ایف سی کی سیکورٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button