پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک میں جب تک قانون کی عملداری نہیں ہو گی یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ میرے پیارے وطن کو پوری دنیا میں بدنام کر کے رکھ دیا ہے ان نااہل و ناعاقبت اندیشوں نے

شیعہ نیوز: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، محمود خان اچکزئی و دیگر اپوزیشن اتحاد کے رہنما ترنول جلسہ گاہ پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملک میں جب تک قانون کی عملداری نہیں ہو گی یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ہم ملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے کوشاں اور میدان میں موجود ہیں، ملک میں فسطائیت اور قانون شکنوں کی حکومت یے، جو بھی قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے احتجاج کرنا چاہتا ہے یہ کم عقل اور چھوٹے حکمران اس کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں، جو طاقتور ہے اس کے سامنے یہ بے بس و لاچار ہیں، بدمعاشوں کی حکومت ہے، جو آئے روز رول آف لاء کو بلڈوز کر رہے ہیں، آج پاکستان کی سب سے مقبول اور بڑی سیاسی پارٹی کو جلسہ کرنے سے روکا گیا، پرامن اور نہتے کارکنان پر ڈنڈے برسائے گئے، انہیں مارا پیٹا گیا، یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، سٹ پٹا گئے ہیں، جو قانون و آئین شکنی پر تلے ہوئے ہیں وہ ملک کو تباہ وبرباد کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرم یکجہتی کونسل کے رہنماؤں کی نیشنل پریس کلب میں میڈیا بریفنگ ، 20نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا

انہوں نے کہا کہ میرے پیارے وطن کو پوری دنیا میں بدنام کر کے رکھ دیا ہے ان نااہل و ناعاقبت اندیشوں نے، جس پارٹی کو انتخابات میں عوامی مینڈیٹ ملا ہے اسے حکومت کرنے دی جائے اگر ناکامی ہو تو دوبارہ عوام کی عدالت میں جانا چاہیے، عوامی رائے کا احترام کرنے میں ہی ملکی بقاء و سلامتی ہے، انتقامی سیاسی کاروائیوں کی آگ میں یہ اس قدر آگے نکل گئے ہیں کہ ملکی معیشت واقتصاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں، معاشی طور پر نڈھال ملک میں فائر وال لگا کر اربوں روپے کا نقصان کرنا کہاں کی دانشمندی ہے، ای کامرس اور آن لائن تجارت و کاروبار سے کھلواڑ کیا گیا ہے، انٹرنیٹ کی رفتار سست کر کے لاکھوں لوگوں کے روزگار پر شب خون مارا گیا ہے، انشاء اللہ پاکستانی عوام نہیں تھکیں گے اور اس ظلم و جبر کے نظام کو شکست فاش دیں گے، کوئی بھی حکومت کفر سے تو چل سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button