پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی ایئرپورٹ حملہ، چینی حکومت، عوام اور متاثرین کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتاہوں،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

پاکستانی سرزمین پر چینی شہریوں اور مفادات کو بار بار نشانہ بنانا تشویشناک ہے۔

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اتوار کی رات کراچی میں ہونے والے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس میں دو چینی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔ چینی حکومت، عوام اور متاثرین کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتاہوں۔ پاکستانی سرزمین پر چینی شہریوں اور مفادات کو بار بار نشانہ بنانا تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہید سید حسن نصراللہ نےجس تحریک کا آغاز کیا وہ اسرائیل کے خاتمے تک جاری رہے گی،علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ ان حملوں نے سی پیک منصوبوں، چینی اہلکاروں اور کاروباری اداروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ حکومت غیر ملکیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے میں ناکام نظر آتی ہے اس وقت ہماری ریاست گھٹیا داخلی سیاست میں الجھی ہوئی ہے جبکہ قومی سلامتی اور معاشی استحکام جیسے اہم معاملات نظر انداز ہو چکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button