پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
صدہ اور پارہ چنار میں نفرت انگیز نعرے بازی پرسینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کا اہم بیان سامنے آگیا
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے اس تشویش ناک صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ تفرقے کی آواز شیطان کی آواز ہے ،ہمیں کوئی کافر بھی کہے گا توبھی ہم انہیں کافر نہیں کہیں گئے۔کسی بھی مسلمان کی تکفیر جرم ہے ۔
شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا صدہ اور پارہ چنار میں ریلیوں/جلوسوں کے دوران نفرت انگیز نعرے بازی پر اہم بیان سامنے آگیا ہے ۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے اس تشویش ناک صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ تفرقے کی آواز شیطان کی آواز ہے ،ہمیں کوئی کافر بھی کہے گا توبھی ہم انہیں کافر نہیں کہیں گئے۔کسی بھی مسلمان کی تکفیر جرم ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم رہنما وتحصیل چیئرمین پارچنار آغا مزمل حسین فصیح کی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ میں ایسے نفرت انگیز اقدام کی مذمت کرتا ہوں ،اہلسنت اور اہل تشیع بزرگان علما آگے بڑھیں اور اس انتشار کا رستہ روکیں ۔ابھی کچھ دن پہلے جنگ میں کتنے ہی جوانوں کی جان چلی گئی ہے ۔