رسول خدا اس بات پر خوش ہوں گے کہ غزہ کے مظلومین ظلم برداشت کرنے کے باوجود ثابت قدم رہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
شیعہ نیوز : ولادت باسعادت سرور کونین، سید الانبیاء، رحمت العامین حضرت محمد مصطفی ص کی مناسبت سے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں سالانہ عظیم الشان اجتماع بعنوان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں ملک بھر کی مزہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام و مشائخ عظام اور مرکزی رہنما نے خطاب کیا، کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے خواتین وحضرات کی بڑی تعداد میں شرکت۔
کانفرنس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنے خطاب میں حکومتی روش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آقا و مولی ص کی کانفرنس میں رخنہ اندازی کی گئی جو کہ قابل مذمت اقدام تھا عظیم و الشان کانفرنس تو منعقد ہو ہی گئی، آقا و مولی ﷺ کا ذکر تو کوئی بھی نہیں روک سکتا، حکومت وقت اپنا قبلہ درست کرے، غزہ کے مظلومین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، حکومت پارا چنار کے حالات کو جان بوجھ کر انتہائی خراب کرنا چاہتے ہیں، گھس بیٹھیوں کے زریعے انتشار پھیلا کر دہشتگردی کروانا چاہتے ہیں اسکی مذمت کرتے ہیں۔
رحمت العالمین کے نام پر فتنہ و قتل و غارت گری تشویش ناک ہے, ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر امن معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے ۔ رسول خدا اس بات پر خوش ہوں گے کہ غزہ کے مظلومین ظلم برداشت کرنے کے باوجود ثابت قدم رہے، شہر تباہ ہو گئے لیکن انہوں نے پشت نہیں دکھائی، لبنان کے مجاہدین نے بھی قربانیاں دے کر عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا، آج ہمیں غزہ و لبنان کی عوام کا ساتھ دے کر حقیقی امتی ہونے کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔