پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید قائد اسلام اور انقلاب کے ایک وفادار حامی، محروموں اور مستضعفین جہان کےمستحکم مدافع تھے، علامہ راجہ ناصرعباس

یہی فکر ہے کہ جس طرح آج ایران غزہ کے مظلومین کی تمام تر محاصرے کے باوجود مدد کر رہا ہے

شیعہ نیوز: شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہید قائد اسلام اور انقلاب کےایک وفادار حامی، محروموں اور مستضعفین جہان کےمستحکم مدافع تھے، وہ خط ولایت فقیہہ کا اٹل پیروکار تھے، یہی فکر ہے کہ جس طرح آج ایران غزہ کے مظلومین کی تمام تر محاصرے کے باوجود مدد کر رہا ہے، خدا کی ذات انتقام لے گی یہ تمام خائن ممالک شکست خوردہ ہونگے انشاء اللہ، سامنے مقابلہ نہ کرنے والا اسرائیل اپنے آباؤاجداد کی طرح پیٹھ پیچھے وار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی جانب سے شہید قائد علامہ عارف الحسینیؒ کی 26ویں برسی پراسلام آباد میں مرکزی مجلس عزا کا اہتمام

انہوں نے مزید کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی مظلومانہ شہادت اسرائیل کی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، اسرائیل اب اپنی سرحدوں کے اندر خود مقید ہو گیا ہے، امریکہ و برطانیہ پوری طاقت کے ساتھ اس کے محافظ بنے ہوئے ہیں لیکن تباہی اس کا مقدر بن چکی ہے، ایران و عراق سے لیکر لبنان و یمن کے حسینی غزہ کے حسینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ اپنے مقدس لہو میں غلطاں تو ہو گئے لیکن اسلام کی دعوت وتبلیغ سے پیچھے نہیں ہٹے، 5 اگست 1988ء ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب آپ کو نماز فجر وقت مسجد میں شہید کر دیا گیا، پاکستانی عوام کو چاہیے کہ وہ اسلامی اقدار وروایات کی پاسداری کو یقینی بنائے، ہمیں شہید کے افکار کو زندہ رکھنا چاہئے اور شیطانی گماشتوں اور چیلوں کو خالص محمدی ص اسلام کا راستہ روکنے کا موقع نہیں دینا چاہئے، استحصال زدہ معاشرے میں بلا تفریق مزہب و مسلک عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی، بیرونی سازشوں کو لمحہ بہ لمحہ بھانپ کر عوام کو آگاہ کرتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button