پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی سابق عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات

اس موقع علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اہل عراق اور حکومت عراق کی جانب سے زائرین امام حسین علیہ السلام کی بہترین خدمت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے لئے جس طرح محبت اخلاص اور فداکاری کا اظہار کیا جاتا ہے اس کی دنیا میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی ۔

شیعہ نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عراق کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر عادل عبدالمہدی سے وفد کے ہمراہ ملاقات۔ پاکستان عراق تعلقات میں مزید بہتری ، پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کے ویزے ۔ائرپورٹس اور بارڈز کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی مرجع عالی قدر آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

اس موقع علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اہل عراق اور حکومت عراق کی جانب سے زائرین امام حسین علیہ السلام کی بہترین خدمت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے لئے جس طرح محبت اخلاص اور فداکاری کا اظہار کیا جاتا ہے اس کی دنیا میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ دنیا بھر سے آنے والے کئی ملینز افراد کے لئے جس طرح انتظامات کئے جاتے ہیں ان پر ہم حکومت عراق کے شکر گزار ہیں وفد میں مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی بھی ہمراہ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button