ملک میں دانستہ طور پر ایسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں کہ عوام کا اداروں اور سسٹم سے اعتبار اٹھ جائے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس
انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں کے سماجی نظام کو دھرم بھرم کر کے ان علاقوں کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے
شیعہ نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کے پی کے ہاؤس میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، عوام کے اندر پائی جانے والی مایوسی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کا سارا فائدہ ملک دشمنوں کو پہنچ رہا ہے، ملک میں دانستہ طور پر ایسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں کہ عوام کا اداروں اور سسٹم سے اعتبار اٹھ جائے۔
یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا امریکی نوجوانوں کے نام خط تمام مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی ہے,ناصر حسین شاہ
انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں کے سماجی نظام کو دھرم بھرم کر کے ان علاقوں کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، قبائلی علاقوں کے انضمام سے قبل فاٹا کے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے، علاقائیت اور قومیت کے نام پر ہمیں ٹکروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، قبائلی علاقوں کے سوشل نیٹ ورک کو توڑا گیا ہے، جب بھی کسی مسئلے یا خوشحالی کی بات کی جاتی ہے، تو پاکستان کا نام لینے کی بجائے لاہور یا دیگر شہروں کا نام لیا جاتا ہے جو سراسر غلط ہے، متعدد علاقوں میں گیس کا تعطل سنگین ترین صورتحال اختیار کر چکا ہے لیکن کسی کو اس اہم مسئلے کی قطعاً پروا نہیں، حکمرانوں کی مسلسل عہد شکنیوں نے ان کی زبان کی اہمیت کو ختم کر دی ہے۔ان کی کسی بات پر عوام کو اب اعتماد نہیں رہا۔