علیؑ والوں کو مبارک، ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ماہ رجب المرجب 1443 کا چاند نطر آگیاہے۔ چاند نظر آنے کی خبر سنتے ہی موالیان مولا علیؑ کے گھروں میں خوشیاں منائی جارہی ہیں۔
مساجد و امام بارگاہوں کو سجانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔محافل میلاد و ذکر مولا علیؑ و اہل بیتؑ کی تیاریاں زروع کردی گئی ہیں۔
یکم رجب المر رجب 1443 ھ 3 فروری 2022 جمعرات کو ہوگی جبکہ 13 رجب 15 فروری بروز منگل ہوگی۔شب معراج شب 27 رجب 28 فروری بروزپیر ہوگی۔
یہ خبر بھی پڑھیں نئے متعصب نصاب میں بنو امیہ کے مناقب ڈال کرخاندان رسالت کا ذکرحذف کردیا گیا
ماہ رجب المرجب کی کئی فضیلتیں ہیں اس مہینے میں 4 اماموں کی ولادت ہوئی اس کے علاوہ شب معراج اور عید بعثت رسولﷺ بھی اس ہی مہینے میں ہے جبکہ امام حسین ؑ کے شہزادے حضرت علی اصغر ؑ اور شہزادی بی بی سکینہؑ کی ولادت بھی اس ہی مہینے میں ہے۔
شیعہ نیوز نیٹ ورک کی جانب سے تمام قارئین کی خدمت میں ہدیہ تبریک عرض ہے۔