اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

رجب طیب اردوغان اسرائیل کو اسلحہ دیتا ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ کا دبنگ خطاب

ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہا کہ میں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو سلام پیش کراتا ہوں جنہوں  نے واقعاً امت کی امامت کا حق ادا کیا ہے

شیعہ نیوز: جماعت اسلامی کے سینئیر رہنماء ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے نشترپارک کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ چہلم سید حسن نصراللہ و شہدائے مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کا ہیرو سمجھا جانے والا ترکیہ کا صدر رجب طیب اردوغان اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرتا ہے جو مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں استعمال ہوتا ہے۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے مسلمان حکمرانوں کی ترجیح بیت المقدس و اسلام نہیں ہے بلکہ یہود و نصاریٰ کو خشنودی ہے، یہ حکمران اپنی عوام کی ترجمانی کرنے کے بجائے اپنے امریکہ و اسرائیل کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ریاض میں ڈانس کروایا گیا، کیا یہ ہے مسلمانوں کی ہمدردی، علامہ حسن ظفر

ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہا کہ میں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو سلام پیش کراتا ہوں جنہوں  نے واقعاً امت کی امامت کا حق ادا کیا ہے، جس طرح انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کی ہر ممکن امداد کی ہے اسکی مثال نہیں ملتی، رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے امریکہ و اسرائیل کو للکار کے اور اسلام دشمن قوتوں کے قلب پر حملہ کر کے تمام مسلمانوں کے دل شاد کیے ہیں، انشا اللہ تعالی انکی قیادت میں  بیت المقدس جلد آزاد ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button