بے غیرتی اور ذلالت کی انتہا،تکفیری وہابی مولویوں کا جنسی زیادتی کے بعد معصوم بچوں سے قرآن پاک پر حلف
دینی مدارس اور مساجد میں تکفیری وہابی ملاؤں کے ہاتھوں معصوم بچوں کے عصمت دری کے واقعات کوئی نئی بات نہیں لیکن اس کیس انتہائی شرمناک اور افسوس ناک بات جو سامنے آئی ہے اس نے دہلا کر رکھ دیا ہے ۔
شیعہ نیوز : دینی مدارس اور مساجد میں نو عمرطلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد تکفیری وھابی مولویوں کی جانب سے اپنے شکار بچوں سے باہر جاکر کسی کو نا بتانے کیلئے قرآن مجید پر حلف دینے کا شرمناک انکشاف سامنے آگیا۔
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے زیر انتظام سعودی فنڈز سے قائم دینی مدرسہ جامع الفیصل میں 150 بچوں کے ساتھ جنسی بدفعلی کی ہولناک خبر نے تہلکہ مچادیا۔
دینی مدارس اور مساجد میں تکفیری وہابی ملاؤں کے ہاتھوں معصوم بچوں کے عصمت دری کے واقعات کوئی نئی بات نہیں لیکن اس کیس انتہائی شرمناک اور افسوس ناک بات جو سامنے آئی ہے اس نے دہلا کر رکھ دیا ہے ۔
ایک متاثرہ بچے کے مطابق ایک ابوبکر نامی طالب علم کو وحشی مولویوں کے ہاتھوں مسلسل 2 برس تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ عبد المتین شور مچا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوا۔
اس متاثرہ بچے نے حیران کن انکشاف کیاکہ ہمارے استاد ہمیں جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد گھر جانے سے پہلے سے قرآن پاک پر ہم سے حلف لیتے تھے کہ قسم کھاؤ کہ باہر جاکر اس بارے میں کسی کو نہیں بتاؤ گے۔
ذرائع کے مطابق 6 وحشی مولویوں پر مشتمل گروہ کا سرغنہ قاری نعمان بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز بناکر بچوں کو بلیک میل کرتا تھا۔
قاری نعمان بچوں کو ٹانگیں دبانے کے بہانے کمرے میں بلاتاجہاں پہلے ہی 6 شکاری مولوی موجود ہوتے تھےجو کہ باری باری بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔
حساس اداروں نے حکومت کو جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک برس کے دوران سینکڑوں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پیش آئے ۔دو درجن ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں۔ مجرموں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔
مقدمہ نمبر288/18 درج ، ڈی ایس پی ریاض نے رشوت لیکر گرفتارمولوی کو رہا کردیا، متاثرہ بچوں کے والدین کا انصاف نہ ملنے پر احتجاج۔ پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ دین کو بدنام کرنے والے ان بےغیرت مولویوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔