اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ کے وہابی مولوی کی مسجدمیں عشاء کی نماز کے بعد 13سالہ بچے سے بدفعلی،مقدمہ درج

شیعہ نیوز : بدنام زمانہ سعودی نوازدہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے درندہ صفت مولوی، قاری اور پیش نماز معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی درندگی اور بدفعلی جیسے شرمناک اور قبیح عمل سے باز نہ آئے۔مقدس مقامات کی حرمت بھی پامال، محراب مسجد اور ہجرے کو اپنے ہوس پرستی کا مرکز بنالیا ۔.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مساجد اور دینی مراکز میں معصوم بچوں اور طلباءوطالبات کے ساتھ جنسی درندگی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ایسا یہ ایک اور واقعہ پنجاب کے علاقے کھاریاں میں بھی پیش آگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق تھانہ صدرکھاریاں ضلع گجرات کی حدود میں مقامی مسجدمیں کم سن بچےسے مذکورہ مسجد کے پیش نماز مولوی محمد محسن ولد محمد صادق نے بعد نماز عشاءجنسی زیادتی کر ڈالی۔

ذرائع کے مطابق بچے محمد مصطفیٰ کی عمر تقریباً12 سال ہے جو مولوی محسن کے پاس قرآن مجید کی تعلیم کے لیے جاتا تھا۔ وقوعہ والے روز مولوی نے نماز عشاء کے بعد تمام نمازیوں کے مسجد سے چلے جانے کے بعد متاثرہ بچے کو محراب مسجد سے متصل لاؤڈ سپیکر روم میں لے جاکر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

اس وحشی مولوی نے متاثرہ بچے کو دھمکی دی کہ اگر اس واقعے کے بارے میں کسی سے ذکر کیا تو ڈنڈے مار مار کر برا حال کردوں گا۔ شدید تکلیف اور اذیت کےشکار بچے نے گھر آکر تمام ماجراوالد اور والدہ کے سامنے پیش کیا۔

متاثرہ بچے کے والد بلال ولد غلام نبی نے مقامی تھانے پہنچ کر واقعے کی مکمل تفصیلات پولیس کو پیش کیں جس پر فوری مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

آخری اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس بدکار مولوی محمد محسن کو گرفتار کرلیا ہے اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376کے تحت مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button