اہم پاکستانی خبریں

راولپنڈی؛ پرتشدد مظاہروں میں سرکاری ملازمین کے ملوث ہونیکا انکشاف

شیعہ نیوز: پرتشدد مظاہروں میں سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس میں راولپنڈی انتظامیہ نے ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے تین ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع ہوچکی ہےسرکاری ملازمین کی شناخت ویڈیو فوٹیجز سے کی جا رہی ہے۔ ویڈیوز سے آر ڈی اے، واسا، پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے ملازمین کی شناخت بھی ہوگی۔
میونسپل کارپوریشن گریڈ 11 کا افسر ادریس پہلے ہی گرفتار ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کے دو جونیئیر کلرک ہارون رشید اور شاہد رضا پادری روپوش ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری ملازمین سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل ہوئے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button