پاکستانی شیعہ خبریں

راولپنڈی، آئی ایس او کے زیراہتمام جشن ولادت حضرت علی اکبرؑ پر یوم جوان کی تقریب

شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنازئیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے الحسینی یونٹ کے زیراہتمام امام بارگاہ یادگار حسینؑ میں جشن ولادت حضرت علی اکبر علیہ السلام کے موقع پر یوم جوان کے عنوان سے پرشکوہ تقریب منعقد ہوئی۔ آئی ایس او کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی تقریب سے حجتہ الاسلام علامہ مرزا حسین صابری، موٹیویشنل اسپیکر محمد ثقلین اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی نے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت علی اکبرؑ کی سیرت کو نوجوانوں کیلئے بہترین اسوہ قرار دیتے ہوئے انہیں دین کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تلقین کی۔ تقریب میں امامیہ طلبہ کے علاوہ مقامی نوجوانوں اور والدین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button