دنیا

رواں سال کے آخر تک کورونا کے مکمل خاتمے کا امکان نہیں: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک کورونا کے مکمل خاتمے کا امکان نہیں، احتیاطی تدابیر سے اسپتال میں داخلوں اور اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ایمرجنسیز ڈبلیو ایچ او مائیکل ریان نے کہا ہے کہ مسلسل 6 ہفتوں میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا وائرس قابو میں ہے۔ امریکہ ، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی Mediterranean میں کیسز بڑھے ہیں۔ یہ صورتحال مایوس کن ضرور ہے، حیران کن نہیں۔

مائیکل ریان کا مزید کہنا تھا کہ ویکیسن سے زندگیاں بچانے میں مدد مل سکتی ہے تاہم کورونا سے بچنے کے لیے صرف ویکسین پر انحصار کرنا غلطی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button