مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جنگ روکنے کی شرط پر قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں، اسامہ حمدان

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ حماس مصر اور قطر کی جانب سے جنگ کو روکنے کے لیے پیش کئے گئے کسی بھی نوعیت کے اقدام کے لیے تیار ہے۔

حماس کے رہنما نے بیروت میں اپنی روزانہ کی تقریر میں مزید کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات اس وقت تک میز پر نہیں ہوں گے جب تک اسرائیل اپنا حملہ بند نہیں کر دیتا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بنیادی شرط غزہ میں جنگ روکنا ہے۔ جب تک جنگ جاری ہے دشمن کے ساتھ قیدیوں کے حوالے سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ہماری مدد کرو، تل ابیب کا یمنی حملوں کے بعد واویلا

انہوں نے کہا کہ جبالیا میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ قتل عام کیا جس کے نتیجے میں ایک سو سے زاید نہتے فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

دشمن فوج روزانہ کی بنیاد پر غزہ میں جنگی جرائم اور قتل عام کا مظاہرہ کرتی ہے۔

جنگ شروع ہونے کے 73 روز میں غزہ میں شہداء کی تعداد 19 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل ہسپتالوں پر بمباری اور طبی عملے کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سکریٹری حسین الشیخ کے حالیہ بیانات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کے بیانات قومی ذمہ داری کا اظہار نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ذمہ داریوں کا تعین کرنے والے فلسطینی عوام ہے اور کوئی نہیں۔ ہمیں افسوس ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی شرط لگا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button