شہید امیر عبداللہیان، موسوی، جلادتی اور زمانی کی قبروں پر رہبر انقلاب کی فاتحہ خوانی
شیعہ نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، صدر کے چیف باڈی گارڈ جنرل سید مہدی موسوی، شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے دوران شہید زاہدی کے ہمراہ شہید ہونے والے مدافع حرم سید مہدی جلادتی اور بغداد ایئرپورٹ پر شہید ہونے والے شہید قاسم سلیمانی کے ساتھی شہید وحید زمانی نیا کی قبروں پر حاضر ہوئے اور فاتحہ خوانی کی۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس،سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا تفتان میں زائرین کی مشکلات کے ازالہ کا مطالبہ
رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شاہ عبدالعظیم حسنی کے حرم میں شہید وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان، شہید رئیسی کے سیکورٹی چیف سید مھدی موسوی کی قبور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر رہبر معظم شام میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر شہید زاہدی کے ساتھی سید مھدی جلادتی کی قبر پر بھی گئے علاوہ ازین انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کے ہمراہ بغداد ائیرپورٹ پر امریکی حملے میں شہید ہونے والے وحید زمانی نیا کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔