مشرق وسطی

عراق کے تیرہ صوبوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا اعلان

شیعہ نیوز: عراق کے الیکشن کمیشن نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ صوبہ دیالہ، نینوا، میسان، کربلاء، کرکوک، ذیقار، الانبار، القادسیہ، صلاح الدین، المثنی، البصرہ، بغداد اور بابل میں درج ہونے والی بائیس شکایتوں کی بنیاد پر مذکورہ صوبوں میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہاتھوں سے کرائی جائے گی۔

عراقی الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق ستائیس اکتوبر سے دو سو اٹھانوے انتخابی مراکز کے ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہاتھوں سے کرائی جائے گی۔

عراق کے الیکشن کمیشن نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی اور بدعنوانی سے متعلق چار سو تراسی شکایات درج ہوئی تھیں، جن میں سے چارسو اکسٹھ شکایات کو ناکافی ثبوتوں کی بنا پر مسترد کر دیا گیا ہے۔

عراق کی بعض سیاسی پارٹیوں اور الائنس نے اس ملک میں اٹھارہ اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر احتجاج کیا ہے۔

بغداد سمیت بعض شہروں میں اب بھی انتخابی نتائج پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین تمام ووٹوں کی دوبارہ ہاتھ سے گنتی کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ الکٹرانیک مشینوں سے ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی ہوئی ہے اور بعض حلقوں کے نتائج صحیح نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button