ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی سے باز رہے، عراقی مقاومت کا انتباہ
شیعہ نیوز: حزب اللہ عراق نے انتباہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف مہم جوئی عراقی سرزمین کو استعمال کرنے کی صورت میں امریکی مفادات خطرے میں پڑ جائیں گے۔
العالم نے کہا ہے کہ عراقی مقاومتی تنظیم نے امریکہ اور اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی سے باز رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈ نے گھات لگا کر صیہونی حملہ آور فوج کا صفایا کر دیا
تنظیم کے سیکورٹی امور کے سربراہ ابو علی العسکری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف حملوں کے لئے عراق زمین یا فضا استعمال کرنے کی صورت اسرائیل اور امریکہ دونوں کے مفادات کو ہدف بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ عراق ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی پر ہرگز خاموش نہیں رہے گی۔ اس طرح کی کاروائی کی صورت میں عراق میں امریکی اڈے اور مفادات پر حملے کیے جائیں گے۔
حزب اللہ عراق کے اعلی رہنما نے مزید کہا ہے کہ عراقی مقاومت توانائی کی جنگ میں پہل نہیں کرے گی تاہم اگر جنگ چھیڑی گئی تو دنیا کو روزانہ 12 ملین بیرل تیل کی کمی کا سامنا ہوگا۔