پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سیلاب زدگان کی بحالی پوری قوم کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، مہدی عابدی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے بعد کراچی میں میڈیا سیل کے ذمہ داران سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی پوری قوم کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، مجلس وحدت مسلمین متاثرین کی مدد کے لئے اپنے تمام تر وسائل کا بھرپور استعمال کر رہی ہے، ایم ڈبلیو ایم کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں مرکزی و صوبائی عہدیداروں کی سربراہی میں سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت سو سے زائد مقامات پر ہمارے کارکنان امدادی کاموں میں شب و روز مصروف ہیں، متاثرین کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی، ان کی محفوظ مقامات تک منتقلی اور طبی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر اہداف پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کا درد پوری قوم کا درد ہے، بحثیت مسلمان ہم سب پر یہ شرعی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ متاثرین کی مشکلات کے ازالے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

مہدی عابدی کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز اس وقت سنگین ترین مشکل کا شکار ہے، لاکھوں بے گھر خاندانوں کی بحالی کوئی آسان عمل نہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں، سیاسی، دینی جماعتوں، فلاحی تنظیموں، ریاستی اداروں کے کندھوں پر یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے، مشکل کی یہ گھڑی فوری اور غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کر رہی ہے، معمولی سی غفلت یا تاخیر کسی بڑے انسانی المیے کا باعث بن سکتی ہے، یہ وقت ہر قسم کی وابستگی سے بالاتر ہوکر متاثرین کی مدد کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور مخیر حضرات بے گھر لوگوں کے لئے خیموں اور عارضی شیلٹر ہاؤسز کا فوری بندوبست کریں تاکہ کھلے آسمان تلے بےیارومددگار پڑے لوگوں کو سرچھپانے کی جگہ مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button