
ایران کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اپنے پڑسیوں کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی حکومت ایران سمیت عراق کے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے۔
امریکی حکام شروع ہی سے ایران اور عراق کے درمیان قائم اسٹریٹیجک تعلقات کو مخدوش کرنے کی ناکام کوشش کرتے آ رہے ہیں تاہم بغداد واشنگٹن کے مطالبے کو چنداں اہمیت نہیں دیتا۔
عراق صدر برھم صالح سمیت تمام عراقی رہنما بارہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے تعاون کی قدر دانی کر چکے ہیں۔
عراقی حکام اور عوام دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور تعاون کے بھی خواہاں ہیں۔
خیال رہے کہ عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔