پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کے ساتھ کسی بھی سطح پر تعلقات ہرگز قابل قبول نہیں ہیں

شیعہ نیوز:تحریک آزادی القدس پاکستان کی جانب سے گزشتہ دنوں پاکستان سے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل تک کھانے کی تجارت اور سرزمین پاکستان پر اسرائیلی نواز افراد کے مسلسل بانی پاکستان کے اسرائیل مخالف نظریہ کی توہین کیخلاف پریس کلب کراچی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرہ میں آئی ایس او کراچی کے صدر دیباج عابدی، رہنماء پی ٹی آئی اسرار عباسی، سابق ایم این اے ایم کیو ایم پاکستان محفوظ یار خان، صدر جمیعت علماء پاکستان قاضی احمد نورانی، مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ناظر عباس تقوی، سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کراچی مولانا صادق جعفری اور جنرل سیکریٹری فلسطین فاونڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم نے شرکت کی اور خطاب کیا۔مظاہرہ میں شرکاء نے اسرائیل مخالف پلے کارڈ اور فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ سرزمین پاکستان سے غاصب صہیونی ریاست تک کھانے پینے کی اشیاء سے بھرا کنٹینر جانا جہاں تشویشناک ہے وہی حکومت وقت کے اوپر کئی سوالیہ نشان بھی کھڑے کررہا ہے ایسا کیسے ممکن ہے کہ حکومت یا حکومتی ادارے اس غیر آئینی عمل سے ناواقف ہوں،مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کچھ عرصہ سے دیکھنے میں آرہا ہے کہ چند پاکستانی شہریت رکھنے والے غدار اسرائیلی نواز افراد اسرائیل سے روابط و تعلقات بنانے کی باتیں کررہے ہیں اور سوشل میڈیا سمیت مختلف مقامات پر اس کا اظہار بھی کررہے ہیں ایسے افراد کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کی جائے بلکہ انہیں سخت سزا دے کر عبرت بنایا جائے۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق اس کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے اور ایسی تمام قوتوں کو متنبہ بھی کرتے ہیں کہ جب تک سرزمین پاکستان پر قائد اعظم محمد علی جناح کے معنوی فرزند موجود ہیں تب تک کسی میں اتنی جرئت نہیں کہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی قاتل صہیونی حکومت کو قبول کرے۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال ایک بار پھر پاکستان میں جمعتہ الوداع یوم القدس کا روز ثابت کرے گا اور دنیا دیکھی گی کہ پاکستانیوں کے دل ہمہ وقت مظلوم فلسطینی و کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستانی عوام کسی صورت اس ظالم صہیونی ریاست کو قبول نہیں کرے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button