خودمختار فلسطین کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوسکتے، سعودی عرب
شیعہ نیوز: سعودی وزارت خارجہ نے رسمی طور پر بیان میں فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت پر دوبارہ تاکید کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے بارے میں ہمارا موقف یہ ہے کہ فلسطینی بھائیوں کو ان کے حقوق ملنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں ایک اور صحافی الغرابلی شہید، شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 123
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے واشنگٹن کو واضح طور پر بتادیا ہے کہ جب تک بیت المقدس کو دارالحکومت بناتے ہوئے ایک خودمختار فلسطین کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت ختم نہیں ہوتی، اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔
سعودی وزارت خارجہ نے تاکید کی ہے کہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔
یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے گذشتہ دنوں مشرق وسطیٰ کا دورہ کرتے ہوئے ریاض میں سعودی حکام سے ملاقات کی تھی۔