دنیا

ٹرمپ کے بعد امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔چین

شیعہ نیوز:چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے چین اور امریکا کی بزنس کونسل سے خطاب میں امریکا کے ساتھ باہمی تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں صدر کی تبدیلی سے چین کے ساتھ ایک بار پھر غیر جانبدارانہ تعلقات بحال ہو سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ وانگ ژی نے مزید کہا کہ تنازعات کا حل ’ٹیبل ٹاک‘ میں ہے اور دونوں ممالک کے لیے یہ وقت بہترین ہے جب امریکی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی آرہی ہے جس سے پالیسیوں میں نرمی اور غیر جانبداری کا امکان بڑھ گیا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ نے ہانگ کانگ میں عوامی نمائندوں پر مقدمات بنانے کی مذمت کرتے ہوئے چینی حکام پر نئی پابندیوں کا عندیہ دیا ہے جس پر چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button