مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات، محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملے کا خطرہ

شیعہ نیوز: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے قیام کی کوششوں کے نتیجے میں خود پر قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

پولیٹیکو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے قیام کی کوششوں کے ردعمل میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے۔

پولیٹیکو نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سابق مصری صدر انور السادات کی طرح ان کو بھی قتل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں صیہونی حکومت کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون کرنے والے متعدد افراد گرفتار

انہوں نے انور السادات کی سیکورٹی کو یقینی نہ بنانے پر امریکی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی صورت میں فلسطینی ریاست کا فوری قیام ضروری ہے تاکہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات کا جواز پیش کیا جاسکے۔

بن سلمان نے کہا کہ دوسرے مسلمانوں کی طرح سعودی شہری بھی فلسطین کو بہت اہمیت دیتے ہیں لہٰذا آزاد فلسطین تشکیل نہ دیا جائے تو ان کا خادم الحرمین کا لقب کمزور پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران مغربی ذرائع ابلاغ میں امریکہ، سعودی عرب اور صہیونی حکومت کے درمیان بڑے خفیہ معاہدے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button