اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، وفاقی وزیر مذہبی امور کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری کی جانب سے کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس 2022کا انعقاد ہوا۔ جس کا عنوان "احترام انسانیت اور بین المذاہب ہم آہنگی” تھا۔اس کانفرنس میں شیعہ علمائے کرام نے بھی خصوصی شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں کنوینر نصاب کمیٹی ایم ڈبلیو ایم کی وفد کے ہمراہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات

تقریب میں شہر کے تمام مذاہب کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری، مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ محمد موسیٰ حسینی، جماعت الصالحین پاکستان کے امیر صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری اور مختلف مکاتب فکر و مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

کانفرنس میں دین اسلام کے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، سکھ برادری، عیسائی اور دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور مذہبی رواداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تمام مذاہب کے درمیان امن و محبت اور بھائی چارگی کے فروغ پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button