پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ناصر شیرازی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب زدگان کی زندگیاں معمول پر آنے تک امدادی کیمپس اور کاروائیوں جاری رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار المجلس ویلفیر آرگنائزیشن کے صدر سید ناصر عباس شیرازی نے وحدت ہاؤس کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کی امدادی ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا رفاہی ادارہ المجلس ویلفیر آرگنائزیشن پہلے دن سے ہی اپنے سیلاب زدگان پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کے لئے میدان عمل میں موجود ہے، اس وقت کراچی، اسلام آباد لاہور گلگت بلتستان کے سو سے زائد مقامات پر امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں اور المجلس ویلفیر آرگنائزیشن کے کارکنان سندھ بلوچستان، اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے آپریشن میں دن رات مصروف عمل ہیں۔

ناصر شیرازی نے مزید کہا کہ المجلس ویلفئر آرگنائزیشن کے زیر انتظام ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مختلف مقامات پر امدادی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جس میں اہلیاں وطن کا بھر پور تعاون جاری ہیں، کراچی میں انچولی، نیو رضویہ، امروہہ سوسائٹی، جعفر طیار ملیر، گرومندر، نمائش، رضویہ سوسائٹی سیمت مختلف مقامات پر امدادی کمپس لگائے گئے ہیں جہاں سے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، اسی طرح بلوچستان کے مختلف مقامات کوئٹہ میں بھی المجلس کی سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں دن رات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button