اہم پاکستانی خبریں

وزیراعظم آزادکشمیر کی زیرصدارت بحالی اجلاس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق خان کی زیر صدارت زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزرا، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ جمعرات تک سو فیصد علاقوں کو بجلی کی بحالی مکمل کر لی جائے گی۔ اجلاس میں متاثرہ علاقوں میں نقصانات کی فوری اسسمنٹ، ریلیف کی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور بحالی کے عمل کو جلد مکمل کرنے کے لیے حکمت عملی فوری ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق نے ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں ذرائع آمدورفت یقینی بنانے کے لیے سڑکوں کی بحالی کے عمل کو تیز تر کیا جائے گا جبکہ تعمیر نو کے لیے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں رائج بلڈنگ کوڈز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button