پاکستانی شیعہ خبریں

یاد کربلا اسلام سے تجدید عہد ہے، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ممتاز عالم دین نیاز نقوی کا کہنا تھا کہ من گھڑت عقائد کی ترویج اور کسی مسلک کی دل آزاری ہرگز جائز نہیں، نفاق اور کشیدگی سے ہر صورت میں اجتناب کیا جائے۔ شہدائے کربلا کی یاد کا زندہ رہنا مشیت الٰہی ہے جسے چودہ صدیوں میں سفاک ترین حکمران بھی ختم نہیں کر سکے۔

زرائع کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ کربلا کی یاد اسلام سے عشق اور قربانی کا تجدید عہد ہے۔ من گھڑت عقائد کی ترویج اور کسی مسلک کی دل آزاری ہرگز جائز نہیں، نفاق اور کشیدگی سے ہر صورت میں اجتناب کیا جائے۔ شہدائے کربلا کی یاد کا زندہ رہنا مشیت الٰہی ہے جسے چودہ صدیوں میں سفاک ترین حکمران بھی ختم نہیں کر سکے۔ وطن عزیز میں عزاداری کی روایات بے مثال ہیں جہاں قیام پاکستان سے اب تک ہر حکومت اور قوم کے تمام طبقات عشق رسول و آل رسول کے اظہار میں برابر کے شریک ہیں۔ مجالس حسینی ہر عمر کے افراد کیلئے کھلی درسگاہیں ہیں، جن میں دین شناسی اور معارف اسلامی سے آگاہی کیساتھ ساتھ دینی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں اچھے مسلمان اور پاکستانی بنتے ہیں۔ خطباء و ذاکرین اسی مقصد و ہدف کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button