پاکستانی شیعہ خبریں
دس دن مسلسل ذکر فضائل و مصائب اہل بیت (ع) اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، علامہ شبیر میثمی
شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ شبیر میثمی نے کہا ہے کہ شیعیان حیدر کرار (ع) تقویٰ اختیار کریں، اپنے امور کو منظم کریں، یہی کامیابی کا راستہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دس دن مسلسل مجالس عزاء میں شرکت، ماتم داری، نوحہ خوانی، ذکر فضائل و مصائب اہل بیت علیہم السلام اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، ہمارے لئے نعمتوں کا معیار یہ ہے کہ ہم اہل بیت علیہم السلام کی خوشی میں خوشی اور غم میں غم مناتے ہیں۔