شہید قائد علامہ عارف الحسینی کے ساتھی برادر علی اوسط رضوی داعیٔ اجل کو لبیک کہہ گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے تنظیمی ساتھی، پاکستان کی معروف تنظیمی و انقلابی شخصیت سید علی اوسط رضوی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق مرحوم علی اوسط رضوی کچھ عرصے قبل کورونا کے مرض میں مبتلا تھے، جس کے باعث وہ قم المقدس کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم علی اوسط رضوی کا شمار پاکستان بالخصوص کراچی کے سینیئر تنظیمی اور فعال مجاہد ، مبارز اور انقلابی افراد میں ہوتا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں اسلام آباد، شیعہ کافر کے نعرے لگانے پرعبدالرحمن معاویہ کےخلاف ایف آئی آر
وہ آئی ایس او کراچی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کے بانی اراکین میں سے تھے۔ آپ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک بھی رہے جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کی ذمہ داری بھی انجام دی۔
مرحوم علی اوسط رضوی پاکسان عوامی تحریک کراچی کے صدر بھی رہے۔ مرحوم کے انتقال پر پاکستان بالخصوص کراچی کے تنظیمی رہنماؤں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
قارئین سے مرحوم علی اوسط رضوی کیلئے سورہ فاتحہ کی التماس ہے۔